احاطہ عدالت سے گرفتاری ،توڑپھوڑ اور وکلاء پر تشدد توہین عدالت ہے ، منیراحمدکاکڑ ایڈووکیٹ

0

پاکستان بار کونسل کے ممبر منیراحمدکاکڑ ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ عدالت سے سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار ی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ احاطہ عدالت سے گرفتاری ،توڑپھوڑ اور وکلاء پر تشدد توہین عدالت ہے ،لاہور،پنڈی پشاور میں جی ایچ کیو،کور کمانڈرز کی رہائش گاہ میں لوگ داخل ہوتے ہیں لیکن کوئی ردعمل نہیں ہوتا کوئٹہ میں ایک شاہراہ پر احتجاج کرنے والوں پرسامنے گولیاں چلائی جاتی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ منیراحمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے کہاکہ عدالتی احاطے میں بائیومیٹرک کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور تشدد اور توڑ پھوڑ توہین عدالت ہے بلکہ عدالتی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش ہے ،انہوں نے کہاکہ جی ایچ کیو، لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ اور پنڈی میں لوگوں کے داخل ہونے پر کوئی ردعمل نہیں ہوتا جبکہ کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر عسکری پارک پر احتجاج کرنے والوں پر سامنے گولیاں چلائی جاتی ہے اور نوجوان کو شہید کیاجاتاہے یہ عمل انتہائی قابل مذمت ہے ،انہوں نے کہاکہ عدالتی احاطے میں گرفتاری سے عدالت کی توہین کی جاتی ہے جبکہ وکلاء کو تشدد کانشانہ بنایاجاتاہے ،یہ واقعات افسوسناک ہے جس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.