پنجاب حکومت کا زکوٰۃ فنڈز سے مزید 2 لاکھ مستحق افراد کو امداد دینے کا فیصلہ

0

لاہور /  پنجاب حکومت نے زکوٰۃ فنڈز سے مزید 2 لاکھ مستحق افراد کو امداد دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق 2 لاکھ افراد کو زکوٰۃ فنڈ سے 9 ہزار روپے فی کس امداد دی جائے گی اور ان غریب افرادکا ڈیٹا حکومت کے پاس پہلے سے موجود ہے، مزید 2 لاکھ افراد کو زکوٰۃ ٹرانسفر کرنے کا عمل شروع ہوگا جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار افراد کو 150 کروڑ روپے پہلے ہی ٹرانسفر کیے جاچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق 3 روز پہلے بھی ایک لاکھ70ہزار خاندانوں کو فی کس 9 ہزار روپے امداد دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.