نویں جماعت کی طالبہ سے 6 ماہ تک زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار
لاہور؎ لاہور میں ہربنس پورہ پولیس نے نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد عبدالحمید کی مدعیت میں ملزم ذیشان عرف علی اور محسن رضا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اکیڈمی سے طالبہ کا پیچھا کیا کرتا تھا اور وہ ان کی بیٹی کو ورغلا کر پانچ چھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ملزم میری بیٹی کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر لڑکی کو بلیک بھی کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور طالبہ سے زیادتی اور قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔