فٹبال پریمیئر لیگ، ساؤتھمپٹن نے برائٹن کو دو ایک سے شکست دے دی
فٹبال پریمیئر لیگ میں ویڈیو ریفرل کے متنازعہ فیصلے پر پنلٹی ملنے سے ساؤتھمپٹن نے برائٹن کو دو ایک کی شکست دے دی، پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کرتے ہوئے فاتح ٹیم نے ٹاپ فائیو میں جگہ بنا لی۔
انگلش میدان میں فٹبال میلہ، پریمئر لیگ کی ٹیمیں برائٹن اور ساؤتھمپٹن مدمقابل ہوئیں۔ چھبیسویں منٹ پر پہلا گول ہوا، برائٹن کو ایک صفر کی برتری ملی۔ پہلے ہاف کے آخری منٹ ساؤتھمپٹن کے گول سے حساب برابر ہوا۔
ایک ایک کے اسکور پر گیم سنسنی خیز ہو گئی، اکیاسویں منٹ متنازعہ پنلٹی پر ویڈیو ریفرل کا فیصلہ توجہ کا مرکز بن گیا۔ کامیاب پنلٹی کو گول کیپر روکنے میں ناکام رہا جس سے دو ایک کی فتح سے ساؤتھمپٹن کو بڑی جیت کا بڑا انعام ملا، پوائنٹ ٹیبل پر ترقی ہوئی اور پانچویں پوزیشن مل گئی۔