جشن عید میلاد النبی کے جلوس اور دیگر انتظامات کے حوالے سے فل پروف سیکیورٹی پلان ترتیب : ڈی آئی جی کوئٹہ
کوئٹہ : ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر میہسر نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں جشن عید میلاد النبی کے جلوس اور دیگر انتظامات کے حوالے سے فل پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا گیا ہے۔کوئٹہ شہر میں موبائل سروس مکمل طور پر بند رہے گی۔شہرکے تیرہ مقامات سے جلوس نکالے جائیں گئے۔جبکہ تمام جلوس باچا خان چوک پر اکٹھے ہونگے۔جہاں علماء کرام اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالیں گئے جس کے بعد مرکزی جلوس برآمد ہو گا۔انہوں نے مزید کہاکہ عید میلاد النبی کے حوالے سے مرکزی جلوس باچا خان چوک،لیاقت بازار،جنکشن چوک،مسجد روڈ اور اپنے مقررہ راستوں پر نکالا جائے گا،سیکورٹی اور حفاظت کے پیش نظر شہر میں موبائل سروس بند رہیگی اس حوالے سے وزارت داخلہ کو مراسلہ تحریر کیا گیا ہے،ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہاکہ جلوس کی حفاظت کیلئے پولیس اور ایف سی حکام سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔