جوانی میں تضحیک اور تشدد برداشت کیا، عتیقہ اوڈھو

0

سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے نوجوان خواتین کو تضحیک اور تشدد آموز تعلقات کو ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھی جوانی میں جسمانی و ذہنی تشدد و تضحیک برداشت کرتی رہی ہیں۔

اداکارہ نے ایک روز قبل انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان تمام خواتین کو تعلقات کو ختم کرنے کا مشورہ دیا، جن کے ساتھ ان کے شریک حیات یا پارٹنر تضحیک آموز رویہ اختیار کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ خود جوانی میں ایسے رشتوں اور تعلقات کی وجہ سے ذہنی و جسمانی تشدد اور تضحیک کا نشانہ بن چکی ہیں، اس لیے اب وہ اس امید کےساتھ نوجوان خواتین کو مشورہ دے رہی ہیں کہ ان کی باتوں سے وہ سیکھیں گی۔

عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ جب بھی کوئی ساتھی یا شریک حیات کسی خاتون کی تضحیک کرتا ہے یا اس پر تشدد کرتا ہے تو خاتون کو اس کا رویہ برداشت نہیں کرنا چاہیے، کیوں کہ اگر وہ ایسا کرتی رہیں گی تو انہیں یہ سب برداشت کرنے کی عادت ہوجائے گی اور وہ اپنا ذاتی تشخص بھی کھو دیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.