پریانکا چوپڑا کی امریکی ویب سیریز ’سائیٹیڈل‘ مشکلات میں پھنس گئی
لاس اینجلس: ایمازون کی چیف ایگزیکٹیو اینڈی جیسی نے اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے کچھ پروگراموں کی لاگت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جس میں پریانکا چوپڑا کی ویب سیریر ’سائیٹیڈل‘ سرفہرست ہے۔
بھارتی سپراسٹار اور رچرڈ میڈن کی کاسٹ پر مشتمل سیریز کو فلمی نقادوں اور شائقین کی طرف سے اچھا فیڈ بیک نہیں ملا جبکہ اس کی لاگت 25 کروڑ ڈالر سے زائد رہی ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اینڈی جیسی نے ایمازون کے چھ بڑے پروگراموں کے بجٹ کا تفصیلی تجزیہ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
پروگراموں کی لسٹ میں ’سائیٹیڈل‘ کے علاوہ ’ڈیزی جونز اینڈ دی سکس‘، ’دی پاور‘، ’ڈیڈ رنجرز‘ اور ’دی پیری فیرل‘ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 40 کروڑ ڈالر کی لاگت سے بننے والی لارڈ آف دی رنگز کی نئی سیریز ’دی رنگز آف پاور‘ اپنے پہلے سیزن میں ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں مشکلات کا شکار رہی ہے۔