وزیر اعظم خود اور بزدار کو قانون کے حوالے کر کے خود احتسابی کی بات تب کریں ،مریم اورنگزیب
لاہور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب خود احتسابی کی بات تب کریں جب خود کو اور بزدار صاحب کو قانون کے حوالے کردیں،روشن مثال قائم کرنی ہے تو عمران صاحب استعفی دیں، احتساب کے کٹہرے میں کھڑے ہوں،آٹے چینی چوری کے سب فیصلوں پر عمران اور بزدار صاحب کے دستخط ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران اور بزدار صاحب بھی گرفتار ہوں ، سزائے موت کی چکیوں میں رہ کر آٹا اور چینی کے اپنے فیصلوں کا جواب دے دیں،عمران صاحب نے اپنے عمل سے ثابت کیا کے وہ قانون سے بالاتر ہیں،جب شوگر مل والے گھر بنا کر دیں ، گاڑی خرید کر دیں تو شوگر مل لگانے کی کیا ضرورت ہے،جب شوگر مل والے کچن ، پارٹی اور دھرنے کا خرچہ چلائیں تو اپنی شوگر مل لگانے کی کیا ضرورت؟،عمران صاحب کی تاریخ اْن کے ہاتھ دوسروں کی جیب میں سے بھری پڑی ہے ،مقصد عوام کے مفاد کا تحفظ ہوتا تو آٹے اور چینی کی قلعت ہوتے ہوئے عمران صاحب چینی اور آٹے کی برآمد کے فیصلے پہ دستخط نہ کرتے۔ انہوں نے کہا مقصد عوام کے مفاد کا تحفظ ہوتا تو عوام کو مہنگا آٹا اور چینی فروخت کرنے کے فیصلے پہ دستخط نہ کرتے کی ،مسلم لیگ ن نے کال کوٹھری اور سزائے موت کی چکیوں میں رہ کر جھوٹے الزامات کا جواب دیا ہے ، خود احتسابی یہ ہوتی ہے،اپنی بجائے اپنے اے ٹی ایم ،کچن چلانے اور دھرنا سجانے والے کو قانون کے حوالے کرنے سے خود احتسابی نہیں خود غرضی کہتے ہیں،خود احتسابی اسے کہتے ہیں کہ نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ ن نے جھوٹے الزامات کے باوجود خود کو قانون کے حوالے کیا۔