محنت کیساتھ لگن ہوگی تو کامیابی ملے گی :عرفان کھوسٹ
کراچی ( سٹاف رپورٹر) سینئر اداکارعرفان کھوسٹ نے کہاہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں سنجیدگی سے کام ہورہاہے اور اب فلموںمیں بھی سنجیدگی اور محنت سے کام کا آغاز ہوگیاہے ، ہمیں ایک ہی کامیاب موضوع کے پیچھے پڑنے کی ضرورت نہیں ، دیگر کئی موضوعات موجود ہیں جن پر کام کیاجاسکتاہے ۔ انہوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محنت کے ساتھ لگن ہوگی تو کامیابی ملے گی ، اپنے بچوں پر کبھی بھی اپنی مرضی مسلط نہیں کی ان کے شوق کو دیکھتے ہوئے ان کے شعبوں میں مدد کرتا رہتا ہوں ، خوشی ہے کہ میری اولاد لائق ہے یہ میری سب سے بڑی دولت ہے ۔