پوپ کا شمالی عراق کا دورہ مسیحی برادری سے ملے ،تباہ شدہ مذہبی مقامات کا جائزہ لیا
بغداد : موصل میں 2014 میں داعش نے قبضہ کرکے لوگوں کا قتل عام کیا تھا اور قدیمی گرجا گھر تباہ کردیئے تھے ۔انہوں نے موصل میں دہشتگردوں کی جانب سے تباہ کیے گئے مذہبی مقامات کا دورہ کیا اور کھنڈرات میں دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عراق اور مشرق وسطیٰ میں صدیوں سے مقیم مسیحی آبادی کی نقل مکانی نے نہ صرف وہاں کے لوگوں اور آبادیوں بلکہ وہاں کے معاشروں کو بے حد نقصان پہنچایا۔پوپ نے قاراقوش میں داعش کی جانب سے جلائے گئے چرچ میں مسیحی برادری سے ملاقات کی،اس موقع پر پوپ کی آمد پر گھنٹیاں بجائی گئیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ انتہاپسندوں کی نا انصافی پر انہیں معاف کردیں،اپنے علاقوں کی پھر سے تعمیر کریں۔