اہم خبریںبین الاقوامی

کورونا : تہاڑجیل میں40حریت قائدین کی زندگیوں کو خطرہ

سری نگر :  نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے 40 کشمیری حریت پسند قائدین کی زندگیوں کو خطرہ ہے ۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمدیاسین ملک، شبیر شاہ ،آسیہ اندرابی،شاہد الاسلام اور الطاف شاہ سمیت40 کشمیری حریت پسند قائدین نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ کشمیری حریت پسند رہنما شبیر شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس شاہ نے تہاڑ جیل میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شبیر شاہ کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ادھرگزشتہ روز بارہمولہ میں تعینات فوجی پروین کمار نے اپنی سروس را ئفل سے گولی مار کرخودکشی کرلی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button