اہم خبریںپاکستان

وادی جنت نظیر جیل میں تبدیل، کشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد:  وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کو 2 ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا، وادی جنت نظیر جیل میں تبدیل اور کشمیریوں کا کاروبار زندگی مفلوج ہے۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی افواج انسانیت کی تذلیل کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان مقبوضہ جموں کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائیں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چین نے کشمیر کو تاریخ کا متنازعہ مقدمہ قرار دے کر بھارتی موقف مسترد کردیا ہے، سلامتی کونسل کے مستقل رکن کا یہ اصولی موقف مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے لئے مکمل یکجہتی کا اظہار ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ آئرن برادرز کی عظیم دوستی کا مظہر ہے، مظلوم کشمیریوں کی بھرپور حمایت پر ہم چین کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button