مری میں سیاحوں کے جاں بحق ہو نے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان

0

کوئٹہ  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مری اور گلیات میں سردی کے باعث سیاحت کے لیئے آئے افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سیاحوں کے جاں بحق ہو نے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالءمرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ، وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ عوام برف باری کے علاقوں کی جانب سفر سے پہلے حکومتی ہدایات کو ضرور دیکھیں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے سے ایسے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.