جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے، 13 دسمبر کا جلسہ فیصلہ کردے گا: مریم نواز

0

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایک بار پھر حکمران جماعت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 دسمبر کو آر یا پار ہوگا۔ لاہور بتا دے گا کہ جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

تفصیل کے مطابق مینار پاکستان جلسے کی دعوت دینے کیلئے مریم نواز نے لاہور میں ریلی نکالی اور کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کی بیٹی کو لاہور سے بہت امیدیں ہیں۔ لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے۔ اسی لاہور نے اس دھرتی کو میاں نواز شریف جیسا بیٹا دیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کو جلسوں میں کرسیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے لاہور جلسے کا آغاز آج ہی سے کر دیا ہے۔

اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ 13 دسمبر کو جلسہ کامیاب بنائیں گے۔ اب نااہل حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا۔ کوئی ہمارا راستہ روکنے کی غلطی نہ کرے۔

اس موقع پر لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر نے وزیراعظم کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور دھمکیاں بھی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس دن میں بنی گالا، زمان پارک آیا تو تمہارا گھر گرا کر جاؤں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.