پشاور: سیب کی پیٹیوں سے 14 کلو گرام منشیات برآمد، ملزم گرفتار

0

پشاور: پشاور میں پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیب کی پیٹیوں سے 14 کلو گرام منشیات برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے رنگ روڈ پر کارروائی کی گئی جس کے دوران کار کو روکا گیا۔ چیکنگ کے دوران کار سے سیب کی پیٹیوں میں چھپائی گئی 14 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔ کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کا تعلق ضلع خیبرکی تحصیل باڑہ سے ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.