نیب بلوچستان نے سابق وزیر صحت بلوچستان رحمت صالح بلوچ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

0

کوئٹہ:  قومی احتساب بیورو (نیب)بلوچستان نے سابق وزیر صحت بلوچستان رحمت صالح بلوچ کے 28 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کا سراغ لگاتے ہوئے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا ہے۔ سابق وزیر صحت نے اپنے بھائیوں، رشتہ داروں کے نام پر بے نامی اکاونٹس بنا کر بھاری رقم جمع کی۔نیب بلوچستان کو سابق وزیر صحت رحمت صالح بلوچ کے خلاف ملنے والی شکایت کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ سابق صوبائی وزیر نے وزارت کے دوران اپنے بھائیوں رشتہ داروں اور وزارت کے ملازم کو بے نامی دار بناتے ہوئے انکے نام پر بینک اکاونٹس بنائے جہاں کروڑوں روپے منتقل کئے گئے، جن رشتہ داروں کے نام پر اکاونٹس بنائے گئے وہ معمولی سرکاری ملازم تھے اور ان رقوم کی منتقلی کو ثابت کرنے میں ناکام رہے، مزید یہ کہ ملزم نے اس دوران قیمتی اور پرتعیش گاڑیاں اور قیمتی زیورات بھی خریدے۔ نیب کی تحقیقات اور ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی روشنی میں احتساب عدالت کوئٹہ میں ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.