محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے ایک ممکن اقدامات اٹھائیں جائینگے‘ سردار یار محمد رند
کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی بہتری کیلئے میرٹ کے مطابق اقدامات اٹھائےنگے جو نااہلی دکھائےگی ان کے خلاف کارروائی ہوگی سی ٹی اےس پی کے ذرےعے بھرتی ہونےوالے اساتذہ آرڈر حاصل کرنے کے بعد گھر مےں بےٹھنے کی بجائے بچوں کو پڑھانے کےلئے کردار ادا کرےں تاکہ آنے اور سنےئر اساتذہ کےلئے اےک مثال بن جائےں ‘ان خےالات کا اظہار انہوں نے سی ٹی اےس پی امےدواران کی جانب سے ان کے پگڑی اور گلدستے پےش کرنے کے موقع پر بات چےت کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلےم کی بہتری اور بچوں کو بروقت پڑھانے کےلئے مےں نے چارج سنبھالتے ہی ےہ فےصلہ کےا اور اس حوالے سے کوئی کمپرومائز قبول کرونگا اور نہ ہی کرنے دونگا تمام اساتذہ مےرے لئے برابر ہے بشرط کہ وہ تنخواہ لےکر گھر بےٹھنے کی بجائے تعلےمی اداروں مےں آکر بچوں کو صحےح طرےقے سے پڑھاےا جاسکے انہوں نے کہاکہ سی ٹی اےس پی کے ذرےعے جن اساتذہ کی سلےکشن ہوئی ہماری کوشش تھی کہ مقررہ وقت پر ان کو آرڈر جاری کرے تاکہ تعلےمی اداروں مےں اساتذہ کی کمی دور کیا جائے لےکن ضلعی سطح پر کچھ مسائل اور کاغذات کی جانچ پڑتا ل کے حوالے سے دےر ہوئی تھی ہماری بھرپور کوشش ہے کہ جن اضلاع کو ابھی تک آرڈر نہےں ملے ان کو بھی جلد فراہم کی جائےگی انہوں نے کہاکہ جن اساتذہ کو آرڈر ملے وہ آرڈر لےکر گھر مےں بےٹھنے کی بجائے بچوں کو تعلےم دےنے کےلئے مےدان مےں آجائےں اور اےسا مثال قائم کرےں کہ کل لوگ خود آپ کی اچھائی کا اعتراف کرسکے انہوں نے کہاکہ معلم اےک اےسا پےشہ ہے جس سے کئی گھر آباد ہوسکتے ہےں لےکن ہمارے ےہاں وہ رواج نہےں بلکہ ہم نے تعلےمی اداروں کو بھی سےاست کا مےدان بناےا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ مےں سی ٹی اےس پی کے اساتذہ کے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی ‘مزےد بھی ان سے امےد ہے کہ وہ مےرے ساتھ ملکر تعلےمی اداروں کی بہتری کےلئے اقدامات کرےنگے۔