سیاحت کے فروغ سے بلوچستان کے لوگ مستفید ہونگے ،بشریٰ رند
کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشر ی رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے دن ورات اقدامات کررہے ہیں۔صوبے میں سیاحت کو فر وغ دینے کیلئے حکومت بلوچستان تمام تر اقدامات کررہی ہے۔صوبے کی ساحلی پٹی پر جدید طر ز کے پارک بنانے جارہے ہیں۔نوشکی میں موجود نا وڑ زنگی جھیل جوکہ صحر ا کے اند ر ایک خو بصورت جھیل ہے اس حکومت سے پہلے ہمیشہ نظر انداز رہی مگر اس حکومت نے اس جھیل کو ایک خو بصورت اور سہولیات سے آراستہ کرنے کا تہیہ کررکھاہے اور خطیر رقم بھی اس کی بہتری کیلئے مختص کردی گئی ہے۔ پیرغائب جہاں لوگ اچھی تفریح حا صل کرسکتے ہیں۔ اس کو بھی ترقی دے دی گئی ہے اور آج بلوچستان کے لوگ دوردراز سے آتے ہیں اور لطف اند وز ہوتے ہیں۔سیاحت کے فروغ سے نہ صرف بلوچستان کے لوگ مستفید ہونگے بلکہ پورے پاکستان سے آئے ہوئے لوگ لطف اندوز ہونگے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ایک ذمہ داری دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے۔ان جگہوں کی صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھیں تاکہ ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھ سکیں۔