بلوچستان میں امن وامان بحال ہوا ہے پی ایس ایل میچز کیلئے لڑنا پڑا تو ضرور لڑوں گا، جام کمال
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان بحال ہوا ہے پی ایس ایل میچز کیلئے لڑنا پڑا تو ضرور لڑوں گا بین الاقوامی معیار کے 33سپورٹس کمپلیکسز سے کھلاریوں کو فائدہ بلکہ وہ ملکی وبین الاقوامی سطح پر بلوچستان کانا م روشن کرینگے کھیل کا شعبہ ماضی میں نظر انداز رہا ابھرتاہوا بلوچستان کے نام سے نیا سلوگن متعارف کرایا ہے حکومتی مدت میں بہت سے چیزیں بہتر کی ہیں بلوچستان میں کرکٹ پسماندہ رہا کرکٹ کے قومی کھلاڑی آئیں اور بلوچستان کرکٹ اکیڈمی کیلئے صوبائی حکومت کا ساتھ دیں بلوچستان کی عوام سرفراز کے منتظر ہیں وہ آئیں اور کوئٹہ میں میچز کھیلیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے بلوچستان یوتھ کا قائم رشتہ ٹوٹتا جارہا ہے ندیم عمر بلوچستان سے متعلق اپنے وعدے وفا کریں ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماءٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کے بارے میں منفی قیاص آرائیاں ہوتی رہی ہیں کہ بلوچستان میں حالات خراب ہیں ماضی میں کچھ ایسے واقعات ہوئیں جنہیں ہائی لائٹ کیا ہے ہم نے ایمرجنگ بلوچستان کا نیا سلوگن متعارف کرایا 2سے تین سالوں میں صوبے میں بہت سی چیزیں بہتر کئے ہیں بلوچستان کے بہت سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے صوبے میں کرکٹ بہت پسماندہ رہا ہے بلوچستان کا اچھا تصویر کبھی نیوز کے اوپر نہیں آیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کودکھانا چاہتے ہیں تاکہ لوگ حیرت میں آئیں کہ ہم نے بلوچستان کیلئے کیا کچھ نہیں کیا ہے ہم نے 2سیکٹر نکالے ہیں جن میں کلچرل اور سپورٹس کو فروغ دینا ہے جس سے بلوچستان کے کھلاڑ ی اور کلچرل میں ملک کا نام روشن کرینگے تین سالوں میں صوبے میں امن وامان بحال کردیا ہے اب باہر سے انٹر نیشنل کھلاڑی بھی کوئٹہ آئیں گے بلوچستان میں کرکٹ کے دو یا تین ٹرف ملیں گے اور باقی کھلاڑی زمین یا سمنٹ پر کھیلتے ہیں اور ماضی کی حکومتوں نے سپورٹس پر توجہ نہیں دی گئی ہے بلوچستان سے تعلق رکھنے والا کرکٹر بسم اللہ حب میں پریکٹس اور کراچی میں ٹریننگ کر کے کامیاب ہوئے ہے حکومت نے گوادر میں پہلا کرکٹ ٹرف گراﺅنڈ بنا یاہے اور بچے پہلی دفعہ کھیل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو اسٹرکچر چینج کرنا پڑے گا بلوچستان میں انٹر نیشنل کرکٹ میچ ہوں اگر لڑنا پڑے گا تو ضرور لڑوں گا اس دفعہ امید ہے میری بات مانیں گے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی دفعہ ٹورنامٹ جیتنے کے بعد بلوچستان آئیں یہاں کے عوام نے پرتپاک استقبال کیا انہوں نے کہا کہ ندیم عمر نے بلوچستان میں اکیڈمی کا اعلان کیا تھا اور ایک میچ یہاں کھیلی گی وہ وعدہ وفا نہیں ہوا ہے بلوچستان میں فٹبال کا اصل نیٹ فٹسال ہے جس سے کھلاڑی بنیں گے اور بلوچستان میں 33سپورٹس کمپلیکس بنا رہے ہیں اور شاہد آفریدی،وسیم اکرم،شعیب اختر،انضمام الحق کو بلوچستان میں اکیڈمی بنانے کیلئے حکومت بلوچستان بھر پور سپورٹ کریگی سرفراز آئیں بلوچستان میں میچز کھیلیں عوام آپ کے منتظر ہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے عوام کارشتہ ٹوٹنے جارہا ہے ۔