عمران خان کو اس بار دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی : اسحاق ڈار

0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ 10 دن میں ڈالر کا گیپ ایک روپے پر آگیا ہے، ڈالر24 دن میں 24 روپے کم ہو سکتا ہے، مہنگائی کی شرح 12 سے 14 فیصد تک لیکر آئیں گے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہاکہ عمران خان خود کو ریاست سے اوپر سمجھتے ہیں، عمران خان کو اس بار دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،رانا ثنا اللہ دھرنے کو روکنے کا فیصلہ قانون کے مطابق کریں گے۔ان کاکہناتھا کہ نواز شریف کے کیسز اب تک ختم ہو جانے چاہئے تھے، رانا شمیم پر پریشر ہوگا اس لئے انہوں نے اپنی جان چھڑائی ۔صادق و امین نہیں رہے تو اس پر آئین خاموش ہے، 62 ون ایف کے معاملے کو پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے، 62 ون ایف میں ترمیم کیلئے الیکشن میں ترمیم کافی ہے، 62 ون ایف پر چیف جسٹس نے خود کہا کہ یہ غیر منصفانہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.