عمران نیازی کو اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، اس کا آخری ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہوگا ،مولانا واسع

0

کوئٹہ:  جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہاسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، اس کا آخری ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہوگا ،9نشستوں پر انتخاب کا اعلان کرنے والا آج انتخاب سے بھاگ رہا ہے شکست دیکھ کر نیازی اور ان کا ٹولہ عدالتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں پی ٹی آئی پہلے فیصلہ کریں کہ استعفے دینے ہیں

، الیکشن لڑنا ہے یا عدالتوں کا سہارا لینا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءاسلام کے ذمہ داران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر پی ٹی آئی کو اپنی یقینی شکست نظر آچکی ہے امریکی سازش کا جھوٹا بیانیہ بنانے والے خود امریکی عہدیداران سے مل رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پختونخوا حکومت نے امریکا سے امداد لی اور عمران خان نے بنی گالہ میں چھپ کر امریکی سفارتکاروں سے ملاقات کیے انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک سے ثابت ہوا کہ عمران خان نے پاکستان کے خلاف سازش کی جنہوں نے پی ٹی آئی کو حکومت دلوائی،

عمران خان نے انہیں بھی معاف نہیں کیاسٹیج پر مسٹر ایکس اور وائی کو دھمکیاں دینے والے نے ایوان صدر میں حکومت کیلئے کچھ قوتیں کی منتیں کیں انہوں نے کہا کہ دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانے والے نے سرکاری تحفے تک بیچ دیے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹھیکوں کے ذریعے پیسے کس نے بٹورے؟ یہاں تک کہ کرپشن کیلئے عورتوں کا استعمال کیافلاحی کاموں کیلئے چندے اکھٹے کئے گئے جو عمران خان نے اپنی سیاست کیلئے استعمال کئے انہوں نےکہا کہ آج ملک میں جو معاشی مسائل بڑھ رہے ہیں اسی آئی ایم ایف ڈیل کا نتیجہ ہے جو پی ٹی آئی نے کیاایسی شرائط پر معاہدے کئے

جس سے ملکی معیشت کو تباہ کیا گیاپاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دیکھ رہے ہیں کہ ملک کاخزانہ خالی پڑا ہے انشا اللہ 16اکتوبر کو چاروں نشستوں پر پی ٹی آئی کو بدترین شکست ہوگیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک اور عوام کا مستقبل دا پر لگا دیا ہے پہلے مستعفی ہونے کا شوشہ چھوڑا اور بعد ازاں اپنے استعفوں سے ہی مکر گیا،انہوں نے کہا کہ کیا ملک کے آئینی ادارے ایک فرد واحد کے تابع ہیں؟انہوں نے استفسار کیا کہ حکومت اور آئینی ادارے عمران خان کو لاڈلے کے طور پر کیوں رکھ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.