لیون میسی نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا

0

ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیون میسی نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔

اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے لیون میسی نے کہا کہ اگلے ماہ قطر میں ہونے والا فٹبال ورلڈکپ ان کے کیرئیر کا آخری عالمی کپ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ وہ جسمانی طور پر فٹ ہیں اور سیزن سے قبل بھی انھوں نے بھرپورپریکٹس کی ہے جو کہ پچھلے برس ممکن نہیں ہوسکی تھی۔

میسی نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اس مقام پر ہوں جہاں وہ ابھی موجود ہیں اور انھیں مستقبل کےحوالے سے بہت امیدیں ہیں۔

35 سالہ لیون میسی نے 2005 میں انٹرنیشنل ڈیبیوکیا تھا۔ یہ ان کا پانچواں عالمی کپ ہوگا۔ انھوں نے ارجنٹائن کی جانب سے 164 بین الاقوامی میچز میں حصہ لیا اور وہ 90 گول اسکور کرکے اپنے ملک کا ٹاپ اسکورر بھی ہیں۔

انھوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ عالمی کپ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں اوراس حوالے سے نروس بھی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.