بیلجیئم کی وزیر خارجہ نے مہسا امینی سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنے بال کاٹ لیے

0

بیلجیئم کی وزیر خارجہ اور دیگر دو منتخب اراکین نے پارلیمنٹ میں اپنے بال کاٹ کر ایران کی 22 سالہ خاتون مہسا امینی سے اظہار یکجہتی کیا۔

وزیر خارجہ ہادجہ لہبیب نے آج پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے اپنے بال کاٹے، ان سے قبل نائب وزیر خارجہ دریا صافائی نے بھی ایسا ہی اقدام کیا تھا۔

دریا صافائی ایرانی نژاد بیلجیئن ہیں، انہوں نے تقریر کرتے ہوئے وزیر خارجہ سے پوچھا کہ ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن پر بیلجیئم کا ردعمل کیا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.