انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ، واقعے میں ملوث 6 افراد گرفتار
انڈونیشیا کے شہر ملنگ میں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ مچنے کے واقعے میں ملوث 6 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
مقامی پولیس چیف لیسٹو سگت پرابوو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات اور شواہد کی بنا پر 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس چیف نے بتایا کہ 6 مشتبہ افراد میں 3 پولیس افسران اور انتظامی کمیٹی کے سربراہ اور کلب سیکیورٹی افسر سمیت بقیہ 3 افراد شامل ہیں۔