فرح خان کا شوہر سمیت دبئی سے وطن واپسی کا فیصلہ
سابق خاتون اول کی قریبی سہیلی فرح خان نے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے دبئی سے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فرح خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیش رفت ہوگئی۔ سابق خاتون اول کی قریبی سہیلی فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے الزامات پر دبئی سے 10 مئی کو پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔