پاکستان کی ترقی اور خوشحالی عمران خان کے ساتھ جڑی ہے، بشریٰ رند
کوئٹہ : کوئٹہ پارلیمانی سیکڑری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی عمران خان کے ساتھ جڑی ہے اور وزیراعظم عمران خان اپنی دیانت و ایمانداری کی وجہ سے قوم کے دلوں میں راج کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وزیر اعظم کی جیت ہوئی، پارلیمانی سیکڑری اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا۔لہذا آج کا دن پاکستان کا تاریخ کا اہم دن ہے کیونکہ وزیر اعظم نے جس خود اعتمادی کے ساتھ اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے خود کو پیش کیا یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اس ملک کو درپیش چیلنجوں سے نہ صرف نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بلکہ مستقبل میں پاکستان انکی قائدانہ صلاحیتوں سے ترقی کے منازل طے کرے گا، انہوں نے اس ضمن میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، لہذا پاکستان کی ترقی اور خوش حالی عمران خان کے ساتھ جڑی ہے صرف عمران خان ہی کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔