چیف الیکشن کمشنر کی نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات، انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر )ارشد حسین شاہ سے ملاقات کی،ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا نے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنرکو صوبے میں عام انتخابات کی تیاریوں پر چیف الیکشن کمشنرکو بریفنگ دی ،چیف الیکشن کمشنرنے خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔