ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک، پہاڑوں برفباری کا امکان
لاہور: ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے، ہلکی بارش اورپہاڑوں برفباری کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، خانپور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور سندھ کے علاقوں سکھر اور لاڑکانہ میں رات کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔ خیبر پختونخواکے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ دیر، سوات، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں ہلکی بارش اور اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔