وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا سندھی کلچر ڈے کے موقع پر مبادکباد کا پیغام

0

کراچی:  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھی کلچر ڈے کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے سندھی عوام کو مبادکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اپنی ثقافت سے محبت اور دوسروں کی ثقافت کا احترام کا دن ہے۔

وزیراعلی ہاوُس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھی کلچر ڈے پر سندھی عوام کو مبادکباد دی اور ثقافتی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ صوبہ سندھ دنیا کی خوبصورت تہذیبوں کا گہوارہ ہے،ہمیں فخر ہے کہ ہم سندھ دھرتی پر پیدا ہوئے،آج کا دن اپنی ثقافت سے محبت اور دوسروں کی ثقافت کا احترام کا دن ہے۔

انہوں نے سندھی عوام سےدرخواست کی کہ آئیں آج اپنی زبان اور اپنی روایت کو اجاگر کرنے کا عہد کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.