آج ملک پر یو ٹرن اور جھوٹوں کی حکومت ہے جو کہ ایک عذاب کی شکل میں قوم پر مسلط ہے،یعقوب خان ناصر
لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم13 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور میں ہر صورت اپنا تاریخی پاور شو کریگی لاہور جلسہ کے بعد حکومت کے اختتام کے دن شروع ہوجائینگے آج ملک پر یو ٹرن اور جھوٹوں کی حکومت ہے جو کہ ایک عذاب کی شکل میں قوم پر مسلط ہے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر مستعفٰی ہوجائے ورنہ جلسے کے بعد اسلام آباد لانگ مارچ اور اجتماعی استعفوں کے بعد حکومت عوامی طاقت کے سامنے نہیں ٹھہر سگی گی اور اسے شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑیگا انہوں نے کہا کہ حکومت جلسے کے انتظامات میں رکاوٹوں کا سلسلہ بند کرے اور پنجاب بھر میں لیگی کارکنا ن اور پی ڈی ایم کے رہنماوں اور انکے کارکنوں کے خلاف روک ٹھوک بھی بند کرے اگرپنجاب حکومت نے ملتان والا سلوک ہمارے ساتھ کیا تو بزور قوت اپنی طاقت کا اظہار کرتے ہوئے ہر صورت جلسے میں شریک ہونگے اب یہ سلسلہ کسی صورت روکھنے والا نہیں اب ہر گلی اور محلے میں جلسے کرینگے حکومت ہمارے جلسوں سے بھوکلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے اور کوروناءکی آڑ میں پی ڈی ایم کے جلسوں کے خلاف سرکاری وسائل اور پولیس کو ہمارے خلاف استعمال کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ میاں نوز شریف کو عوام کے دلوں سے کسی صورت نہیں نکالا جاسکتا وہ انشا ءاللہ ملک کے عوام کے ووٹوں سے چھوتی مرتبہ وزیر اعظم منتخب ہونگے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے کھبی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند نہیں کیئے آئندہ الیکشن میں مداخلت نہ کرنے کی یقین دہانی پر بات چیت آگے بھڑ سکتی ہے ووٹ اور ووٹر کو عزت تک ملک میں جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ جاپان چین ملا ئیشیا سمیت دیگر ریاستیں ہمارے ساتھ آزاد ہوئے لیکن آج وہ کہاں کھڑے ہیں اور ہم کہا ں ہیں وہ دنیا کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ترقی کر رہے ہیں اور ہم اج بھی انہی ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک اولڈرز کو ان حالات پر سوچ و بچار کر نی ہوگی آج ملک کی معاشی حالت انتہائی خراب ہے سرکاری ملازمین سڑکوں پر ہیں اہم اداروں سے ملازمین کو نکالا جارہا ہے غربت کے اعداوشمار انتہائی خطرناک اشارے دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا کیوں نہیں پھیلتی یہ ایک خطرناک حربہ ہے جو کہ ہمارے خلاف استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ جنوری سے پہلے ہی حکومت مت کا نام و نشان نہیں رہیگا اسمبلیوں سے اجتماعی استعفوں کا فیصلہ آٹھ دسمبر کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں زیر غور لایا جائیگا اور ہو سکتا ہے کہ تیرہ دسمبر کو لاہور کے جلسے میں ا سکا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے انہوں نے کہا کہ مارچ میں سینٹ کے الیکشن نہیں ہوسکتے کیونکہ حکومت ہی نہیں رہیگی تو یہ الیکشن کس طرع ہونگے کیونکہ جب اپوزیشن کے ارکان ایوان میں نہیں ہونگے تو الیکٹو رل کالج کس طرع پورا کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ حکومت کو کوئی طاقت ضرور سپورٹ کررہی ہے ورنہ حکومت کے پاس اس وقت پارلیمان میں کوئی اکثریت نہیں رہی اور وہ جعلی عوامی مینڈیٹ کھو چکی ہے