حکومت فیشن اور ثقافت کے نام پر ملک میں فحاشی و عریانی کے فروغ کیلئے کام کرنے والوں کی سرپرستی کررہی ہیں: حافظ حمد اللہ

0

کوئٹہ:  جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ملک کے اسلامی تشخص کی بقا اور نظریاتی سرحدات کی تحفظ کے لئے علما کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا ، اسلام دشمن قوتیں اپنی مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ملک کے کونے کونے میں سرگرم عمل ہے ان کی اسلام دشمن اور ملک دشمن سرگرمیوں کو ناکام بنانے کیلئے تفرقات سے بالاتر ہوکر جدوجہد کرناانتہائی ضروری ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علمااسلام ضلع گجرات کے زیر اہتمام جامعہ مدنیہ لانمٹبرہ ڈیفنس روڈ پر منعقدہ عظیم الشان علما کنونشن و جلسہ دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے قاری سہیل احمد عباسی اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مجرا نما دھرنے کے بعد وجود میں آنے والا ناجائز حکومت فیشن اور ثقافت کے نام پر ملک میں فحاشی و عریانی کے فروغ کیلئے کام کرنے والوں کی سرپرستی کررہی ہیں علما کرام کنارہ کشی ترک کرکے میدان عمل میں نکل کر جدوجہد کرے انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علمااسلام کی قیادت کے ہوتے ہوئے ملک کی اسلامی تشخص پر آنچ بھی نہیں آنے دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.