چین چاند پر جھنڈاگاڑنے والا دوسرا ملک
بیجنگ : بی بی سی کے مطابق 1969 اور 1972میں امریکی خلا بازوں کے قمری مشنوں کی کامیابی کے بعد چینی خلا بازوں نے چاند پر چین کا جھنڈا گاڑنے کا مشن پورا کر لیا،بتایاگیاہے کہ کپڑے سے بنا یہ چینی جھنڈا 2 میٹر چوڑا اور 90 سینٹی میٹر لمبا ہے ۔چینی نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کی جانے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ 5ستاروں والا سرخ چینی پرچم چاند کی سطح پر موجود ہے جہاں ہوا بالکل نہیں ہے