الیکشن کمیشن نے 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 5 مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بتول زین جنجوعہ، سائرہ رضا، فوزیہ عباس نسیم کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے، دو اقلیتی نشستوں پر بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیئے، حبکوک رفیق ببو اور سیموئل یعقوب کا مخصوص نشستوں پر نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
عدالتی فیصلے کے بعد گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کو طلب کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی ترجیحی امیدوار بتول جنجوعہ، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس کو خواتین کی نشستوں پر کاغزات کی تفصیلات جاننے کیلئے بلا لیا ہے۔ اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق اور سیموئل یعقوب کو بھی الیکشن کمیشن طلب کیا تھا۔