پاکستانتازہ ترین

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اہمیت کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس

اسلام آباد۔10اکتوبر  :نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی اہمیت کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے جمعہ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان منصوبوں کے لیے دو طرفہ اور کثیرالجہتی بین الاقوامی شراکت داروں کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں وزیر برائے اقتصادی امور، وزیر قانون، اٹارنی جنرل، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ایم طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ، سپیشل سیکرٹری فنانس ڈویڑن، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن اور ان کی ٹیم نے شرکت کی۔ نائب وزیر اعظم نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بین الاقوامی شراکت داروں کی طرف سے دیئے گئے فنڈز کو انتہائی موثر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ حلقوں کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کی پیش رفت کے وقتاً فوقتاً جائزے کے لیے ایک موثر نظام قائم کریں

Related Articles

Back to top button