نوپور شرما کے قتل پرانعام کا اعلان کرنے والے درگاہ اجمیرشریف کے خادم گرفتار
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) گستاخانہ بیان دینے والی بی جے پی ترجمان نوپورشرما کے قتل پرانعام کا اعلان کرنے والے درگاہ اجمیر شریف کے خادم کو گرفتارکرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان میں اجمیرشریف کی درگاہ کے ایک خادم سلمان چشتی کوگرفتارکرلیا گیا۔ سلمان چشتی نے نوپور شرما کو قتل کرنے والے کواپنا گھر انعام میں دینے کا اعلان کیا تھا۔
پولیس نے سلمان چشتی کو اجمیر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔سلمان چشتی کے خلاف 13 مقدمات بنائے گئے ہیں۔ہندو انتہاپسندوں نے سلمان چشتی کے خلاف مظاہرے کئے تھے اور مسلسل سلمان چشتی کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے۔