اگر نواز شریف یہاں آئے تو انہیں انصاف نہیں ملے گا : رانا ثنا اللہ

0

لاہور :  مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو چور، ڈاکو کہنے والا خود چور ثابت ہوا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے حکومت مخالف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے عوام کے جیبوں سے پیسے لوٹے ہیں اور انسانیت کے نام پر فنڈز اکٹھے کر کے خرد برد کیے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہو گیا ملک دشمنوں سے پیسہ لیا گیا ہے اور چندہ دینے والے حکومت کے ہی فائدہ اٹھانے والے لوگ ہیں۔ آٹا، چینی بحران پر یہ لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں جبکہ ان کی کرپشن اور غبن پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے۔ انہوں نے سال، ڈیڑھ سال میں ملکی معیشت تباہ کر دی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اب ان کا گریبان اور عوام کا ہاتھ ہو گا اور اب ان کے ملک پر مزید مسلط رہنے کا کوئی جواز بھی نہیں ہے۔ اب وقت آیا ہے کہ اسے وزیر اعظم ہاؤس سے گھسیٹ کر باہر نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چور چور اور ڈاکو ڈاکو کہنے والا خود چور ثابت ہوا اور جس نے نالائق ٹولے کو مسلط کیا انہیں بھی معافی مانگنی چاہیے۔ فائدہ اٹھانے والوں کے 50 کروڑ کے چندے کے فنڈز موجود ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ توشہ خانے کی 10 کروڑ مالیت کی گھڑی فروخت کرتے ہوئے یہ پکڑے گئے لیکن توشہ خانہ پر نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ اگر ادارے غیر جانبدار رہیں تو یہ اچھی بات ہے اور ٹیپ اس دن چلائی گئی جب اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آئی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب چاہیں آسکتے ہیں کوئی انہیں نہیں روک سکتا لیکن اگر نواز شریف یہاں آئے تو انہیں انصاف نہیں ملے گا۔ مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم نواز شریف ہی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.