وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان میں میگا پروجیکٹ پر کام جاری ہے ، نور محمد دمڑ
اسلام آباد/کوئٹہ : سینئرصوبائی وزیرخزانہ حاجی نور محمد خان دمڑ نے وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی اور وفاقی حکومت کی تعاون سے بلوچستان میں بڑے بڑے میگا پروجیکٹ پرکام جاری ہے جوکہ صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ لاجرز میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وفاقی وزیر دفاع سے ملاقات کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے منظور کردہ صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، بلوچستان کے بلوچ بیلٹ کی طرز بلوچستان کے،پشتون بیلٹ کے پسماندہ اضلاع کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے خصوصی پیکج سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وفاقی حکومت خصوصاََوزیراعظم عمران خان کے ذاتی اور بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے بھرپور تعاون اور اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کی تعاون سے بلوچستان حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان کے ساتھ ماضی کی مرکزی حکومت اور حکمرانوں کی ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رکھنے کے باعث بلوچستان مسائلستان بناہوا تھا لیکن جب عمران خان برسراقتدار آئے ہے انکی تمام تر توجہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پر ہے حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی پسماندگی اور گوناگوں مسائل سے دوچار اضلاع جس سے ماضی میں ترقی و خوشحالی سے مکمل طورپر محروم رکھا گیا تھا ترقی کیلئے اربوں کے خصوصی پیکج کااعلان کرنے کے بعد پیکج پر عمل درآمد کیلئے وزیراعظم نے خود بھی دورہ کیا ہے اور اب بھی وفاقی وزراء پیکج میں شامل ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں سنیئرصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وفاق کی تعاون سے بلوچستان کے تمام پسماندہ اور ترقی سے محروم اضلاع ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہونگے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مزید اقدامات کرنے کے ساتھ بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے بھی جلد خصوصی پیکج کااعلان وزیراعظم کرینگے۔