فرانسیسی صدر اپنے ملک کیلئے مصیبت او ر عذاب :اردوان

0

انقرہ :  ترک صدر نے فرانسیسی صدر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ میکخوان اپنے ملک کیلئے مصیبت اور عذاب کاباعث ہیں،رجب طیب اردوان نے امیدظاہر کی کہ فرانس جلد ہی ان سے جان چھڑا لے گا۔استنبول میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا میکخوان فرانس کے لیے ایک پریشانی ہیں، ان کی حکومت میں فرانس مشکل وقت سے گزر رہا ہے ۔واضح رہے ترک صدر نے فرانسیسی صدر پر اسلام مخالف ایجنڈا رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا،انہوں نے میکخوان کی دماغی صحت پر بھی سوال اٹھایا تھا جس کے بعد فرانس نے ترکی میں تعینات اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔یاد رہے ترکی اور فرانس کے درمیان مشرقی بحیرہ روم اور نگورنو کاراباخ کے معاملے سمیت کئی تنازعات چل رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.