مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو گا،ملک کرامت علی کھوکھر

0

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنماء وایم این اے ملک کرامت علی کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہر حال میں جاری رہے گاپیپلز پارٹی اور ن لیگ کے قائدین کا احتساب ہونے پر وہ چیخیں مار رہے ہیں ،عمران خان کو لانگ مارچ و دھرنے کی دھمکیوں سے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا ، کپتان کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کی طرف جا رہا ہے ، حکومت مہنگائی پر بہت جلدقابو پا لے گی۔ان خیالات کا اظہار ملک کرامت علی کھوکھرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا 27اکتوبر کو مولانا فضل الرحمن و نیب زدگان اپوزیشن کی سازش بری طرح ناکام ہو گی تحریک انصاف عوام کا پیسہ لوٹ کر محل بنانے والوں سے کبھی کوئی ڈیل نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی آزادی مارچ کے حوالے سے سولو فلائٹ پر اپوزیشن جماعتیں بھی پریشان ہیں تاہم اگر آزادی مارچ ہوا تو حکومت کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گی ،ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کو شعور دیا جس کیو جہ سے عوام بھی مفادات کی سیاست کرنے والوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں جس سے آزادی مارچ کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.