لاہور میں بارش کے بعد ہنگامی دوروں پر وہاب ریاض کو تنقید کا سامنا

0

لاہور میں بارش کے بعد ہنگامی دوروں پر نگراں صوبائی وزیر کھیل اور قومی کرکٹر وہاب ریاض کو تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔

مون سون کی بارش کے بعد مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب وہاب ریاض نے خود گاڑی ڈرائیو کرکے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا تاہم اس کے باوجود سوشل میڈیا پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وہاب ریاض کے دورے کی مختلف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں وہ ایک جگہ پانی میں بند ہونے والی گاڑی کو دھکا لگاتے بھی نظر آرہے ہیں، کہیں ربڑ کے لمبے جوتے پہن کر پانی کے درمیان کھڑے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.