100 یونٹ تک بجلی مفت،الیکشن کمیشن کا وزیراعلیٰ پنجاب کو نوٹس جاری
لاہور: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے 100 یونٹ تک مفت بجلی کے اعلان پر رد عمل دیتے انہیں 7 جولائی کو طلب کر لیا۔ حمزہ شہباز کو نوٹس بجلی صارفین کے لیے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکیج کے حوالے سے دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی سرکاری عہدیدار، منتخب نمائندہ یا حکومتی عہدیدار الیکشن شیڈیول کے اعلان کے بعد ان حلقوں میں کسی ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں کرسکتا۔
الیکشن کمیشن نے مذکورہ نوٹس وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے ” روشن گھرانہ پروگرام ” کے تحت بجلی صارفین کے لئے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج کے حوالے سے دیا ہے۔
یاد رہے کہ ریلیف پیکج کا اعلان وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے 4 جولائی 2022 کو کیا گیا جبکہ الیکشن شیڈیول 25 مئی 2022 کو جاری کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ضمنی انتخابات کا شیڈیول 25 مئی 2022 کو جاری کیا گیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا تھا کہ کسی بھی قسم کے ترقیاتی کام کا اعلان صوبائی حکومت کی طرف سے نہیں کیا جائے گا۔