ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ: ثانیہ مرزا پہلی بار مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

0

لندن: (ویب ڈیسک) کیرئر کا آخری ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کھیلنے والی ثانیہ مرزا پہلی بار مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم ’’ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ‘‘ مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا کی ٹیم نے فتح سمیٹی، کروشین ساتھی میٹ پیوِک Mate Pavic کے ساتھ آسٹریلوی اور کیینیڈین حریف کو دو ایک سے شکست دی اور کیرئر میں پہلی بار فائنل فور میں جگہ بنا لی۔
بھارتی ٹینس کوئن اس سے پہلے 2015ء کی ویمن ڈبلز کی کیٹگری میں چیمپئن بن چکی ہیں، ٹینس سیزن کے آخر پر کورٹس کو گُڈ بائے کہنے والی ثانیہ مرزا ریٹائرمنٹ کو فتح کے ساتھ یادگار بنانے کی خواہشمند ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.