بلوچستان کے کونے کونے میں عوام کا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا ہماری قومی سیاسی وجمہوری سیاست اور اصولوں کی کامیابی کامنہ بولتا ثبوت ہے، غلام نبی مری
کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمائوںنے کہاہے کہ بی این پی یہاں کے تمام عوام کے حقوق کی تحفظ اورنگہبان جماعت کی حیثیت سے جدوجہد میں مصروف عمل ساحل ووسائل کی واک واختیار اورحقیقی حق حکمرانی کیلئے طویل ترین قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں اور پارٹی میں کبھی بھی صوبے میں رہنے والے اقوام کے حقوق کی حصولوں پر سودابازی نہیں کی یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے کونے کونے میں یہاں کے عوام جوق درجوق سرداراختر جان مینگل کی قیادت میں پارٹی میں شمولیت کرتے ہوئے فخرمحسوس کرتے ہیں جو ہماری قومی سیاسی وجمہوری سیاست کی اور اصولوں کی کامیابی کی منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کااظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین غلام نبی مری سردارحق نواز خان بزدار اور بی این پی کے سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل سے گزشتہ روز ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں ڈسٹرکٹ موسیٰ خیل کے راڈہ شم علاقے کے قبائلی عمائدین نے سیدابراہیم شاہ نصیرشانی کی قیادت میں باقاعدہ بلوچستان میں شمولیت کااعلان کیا جن میں ملک سید رحیم شاہ نصیرشانی ‘سید جمال شاہ نصیر شانی ‘سید مہتاب شاہ نصیرشانی‘سید حیات شاہ نصیرشانی‘سید تیمورشاہ نصیرشانی‘سید منصورشاہ نصیرشانی‘سید جاوید شاہ نصیرشانی ودیگر شامل ہیں۔اس موقعے پرپارٹی کے مرکزی رہنمائوںنے بی این پی میں شمولیت پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے اس فیصلے کو درست اور مثبت قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی۔ کہاکہ وہ اپنے علاقے میں پارٹی کوفعال اورمقبول بنانے میں کسی بھی جدوجہدسے دریغ نہیں کرینگے بی این پی آج صوبے میں حقیقی معنوں میں بلوچستانی قومی حقوق ساحل ووسائل اور معدنیاتی دولت کی حفاظت کیلئے نبردآزماقوتوں کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہوکر جدوجہد میں مصروف عمل ہے بی این پی کے سامنے یہاں کے عوام اور صوبے کی ترقی وخوشحالی فلاح وبہبود امن آشاتہی صحت وروزگار اور سرزمین کے تحفظ کیلئے ایک واضح اجتماعی وڑن موجود ہے جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پارٹی کے قیادت ایمانداری اور مخلصی سے صوبے کو پسماندگی سے نکالنے اور یہاں کے وسائل پر عوام کی دست رس کنٹرول اور ان کے گھروں تک ان کے حقوق فراہمی کی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بی این پی کی سیاست یہاں کے عوام کے سامنے ایک کھلی کتاب کی مانند ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں سے یہاں کے عوام کی حقوق کی جدوجہد کی پاداش اور صو بے کی ساحل ووسائل کی تحفظ کی خاطر اپنے سخت گیر اصولی مقف پرقائم سیاسی اور جمہوری انداز میں جدوجہد کرتے ہوئے قربانیاں دے رہے ہیں اور حکمرانوں کے سامنے کبھی بھی یہاں کے عوام کے ساتھ روا رکھے گئے ناروا پالیسیوں اور استحصال کے سامنے مجرمانہ خاموشی اختیارنہیں کی۔جس کی ایک واضح تاریخ موجود ہے کوئی بھی ذی شعور شخص بی این پی کی جدوجہد سردار اختر جان مینگل سمیت بی این پی کے قیادت کے مخلصانہ جدوجہد اور قربانیوں سے انکارنہیں کرسکتے۔اس کی واضح مثال یہ ہے کہ بی این پی نے موثر پارلیمانی نمائندگی کے باوجود مرکز اور صوبے میں شراکت اقتدار کے فارمولے کا حصہ نہ بن کر بلوچستان کے دیرینہ اجتماعی مسائل کو حکمرانوں کے سامنے رکھ کر پارلیمانی سیاست کے حوالے سے ایک نئی مثال قائم رکھی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں کیونکہ بہت سے پارٹیوںنے معمولی مراعات مفادات کے خاطر اقتدار کاحصہ بن کر صوبے کے اجتماعی گھمبیر سیاسی معاشی سماجی مسائل پر لب کشائی تک نہیں کی کیونکہ ان کا سیاست کا مقصد اور محور صرف اقتدار کی حصول تھا اورانہوںنے عوام کے ووٹوں کو اپنا اقتدار کی سیڑھی بناکر بے پناہ ذاتی مراعات مفادات حاصل کئے جنہیں عوام بخوبی جانتے ہیں بی این پی کے عوام کے اعتماد اور بھروسے کو کسی بھی صورت میں ٹھیس نہیں پہنچائینگے اور ان کی دیئے گئے عزت اوراعتماد کی ہرسطح پر دفاع کرینگے۔