گرلزکیڈٹ کالج تربت کی تعمیر میں متحدہ عرب امارت کے تعاون کے مشکور ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان

0

کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے متحدہ عرب امارات کے تعاون سے شیخہ فاطمہ گرلز کیڈٹ کالج تربت کے قیام پر مسرت کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج کی تعمیر خواتین کی تعلیم و تربیت کے لئے اہم پیشرفت گرانقدر تعاون پر متحدہ عرب امارات کے مشکور ہیں شیخہ فاطمہ گرلز کیڈٹ کالج کے قیام سے خواتین کی معاشرے میں باوقارحیثیت میں اضافہ ہو گا انہوں نے کہاکہ طالبات کے لئے پیشہ وارانہ تعلیم میں پہلے گرلز کیڈٹ کالج کا قیام سنگ میل ثابت ہوگاجنوبی بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں شیخہ فاطمہ گرلز کیڈٹ کالج تربت معیاری تعلیم کی فراہمی کا ایک اہم ادارہ ہو گاانہوں نے کہاکہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ ادارے سے سالانہ 400 طالبات فارغ التحصیل ہو کر آرمی، میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبوں میں خدمات انجام دیں گی صوبائی حکومت ادارے کی مزید تعمیر و ترقی اور اس کے مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.