خاتون سے ہراسانی کا معاملہ؛ بابراعظم نے وکالت نامہ جمع کروادیا
قومی کرکٹر بابر اعظم نے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے والی خاتون کے اندراج مقدمے کی درخواست پر اپنے وکیل کا وکالت نامہ جمع کروادیا۔
بابر اعظم کی جانب سے مبشر سجاد ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروایا۔ جب کہ عدالت میں پولیس نے نامکمل رپورٹ جمع کروادی جس کے مطابق خاتون کو تھانے میں بلوایا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئی۔
پولیس نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں سے آمنا سامنا کروانا درکار ہے لہذا عدالت مکمل رپورٹ کے لیے مہلت فراہم کرے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔