ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) جمعرات کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارج، گریناڈامیں کھیلا جائے گا۔
میزبان ویسٹ انڈین ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی ٹیم کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل میزبان ویسٹ انڈین ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی مینز کرکٹ ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 14 دسمبر کو گریناڈا، تیسرا میچ 16 دسمبر کو گریناڈا ، چوتھا میچ 20 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ میں ہی کھیلا جائے گا۔پانچ ٹی ٹونٹی سیریز میں ویسٹ انڈین ٹیم کو رومین پائول لیڈ کریں گے جبکہ برطانوی ٹیم کو جوز بٹلر لیڈ کریں گے۔