بلوچستان کی ترقی کو یہاں کے سیاسی سیٹ اپ نے بہت نقصان پہنچایاہے، وزیراعظم عمران خان

0

اسلام آباد/کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ طویل فاصلوں سے بلوچستان کی ترقی میں مشکلات درپیش ہیں ،ماضی کے حکمرانوں نے صوبے کے فنڈز کو نچلی سطح پر منتقل نہیں کیا جس سے آج بھی پسماندگی ظاہرہورہی ہے ،بلوچستان کیلئے بہترین بلدیاتی نظام اشد ضروری ہے حکومت کے پاس وسائل کی کمی ہے تاہم وسائل میں اضافے کے ساتھ ہی ترقی سے محروم علاقوں کوڈویلپ کرنے کیلئے تمام تر اقدامات پرعملدرآمد شروع کیاجائےگا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تربت کے رہائشی ارشد اکرم کی وزیراعظم سے ٹیلیفونک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بلوچستان کامسئلہ طویل رقبہ ہے جبکہ آبادی بہت کم ہے طویل فاصلے کی وجہ سے بلوچستان کی ترقی آسان نہیں ہے ،جب زیادہ لوگ ایک جگہ ہوں تو وہاں انہیں سہولیات فراہمی آسان ہوتی ہے لیکن طویل فاصلوں کی وجہ سے سہولیات کی فراہمی مشکل ہوتی ہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی کو یہاں کے سیاسی سیٹ اپ نے بہت نقصان پہنچایاہے ،بلوچستان میں جو لوگ برسراقتدرآئے ہیں ان کی وجہ سے جو پیسہ نیچے تک جاتا ان کی وجہ سے وہ پیسہ نچے طبقے تک نہیں پہنچ سکابلوچستان کیلئے بہترین بلدیاتی نظام بہت ضروری ہے تاکہ فنڈز ڈائریکٹ نچلی سطح پر جائیں اور کلی اورگاﺅں کی سطح پر ترقی ممکن ہواس کیلئے بلدیاتی نظام بہت ضروری ہے ،میں تربت گیا تھا اور وہاں ہم نے پیکج بھی دیا جو بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج ہے انٹرنیٹ ترقی کا ایک طریقہ بن گیاہے اور یہ بلوچستان کی ضرورت ہے صوبے کے بہت سے علاقوں میں 3جی اور 4جی نہیں تھا کنکٹیویٹی نہیں تھی جس کی اہم وجہ سیکورٹی مسائل تھے بلوچستان کے انٹرنیٹ سے محروم علاقوں کو انٹرنیٹ کی سہولت دی جائےگی ،مجھے ایک چیز کہنی پڑے گی کہ اس کیلئے تھوڑا صبر کرنا ہوگا بلوچستان کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کا فیصلہ کرلیاہے پرانا قبائلی علاقہ اور دیگر پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو ترقی دیںگے ،حکومت کے پاس وسائل کی کمی ہے تاہم وسائل میں اضافے کے ساتھ ہی ان تمام تر اقدامات پرعملدرآمد شروع کیاجائےگا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.