اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان کی مالی حالت انتہائی تشویشناک ہے خسارہ101ارب سے تجاوز کر گیا ہے، ثناء بلوچ

کوئٹہ : بی این پی کے ثناء بلوچ نے اپنا توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے وزیرخزانہ کی توجہ مبذول ککراتے ہوئے کہا صوبے کی مالی حالت انتہائی تشویشناک ہے جو ایک خطرناک حد تک مسلسل خسارے کا باعث بن رہا ہے اور یہ خسارہ 101ارب سے تجاوز کرچکا ہے انہوں نے استفسار کیا کہ کیا حکومت اس خسارے کو پورا کرنے کی غرض سے کوئی جامع پالیسی اور سنجیدہ حکمت عملی وضع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ صوبے کی خوشحالی کے لئے اسمبلی میں مباحثہ کراتی لیکن یہ کام بھی اپوزیشن نے کیا حکومت کی اپنی خبر ہے کہ بجٹ خسارہ ایک سو ایک ارب روپے ہوگیا ہے وفاق خسارے کے باوجود بلوچستان کا بجٹ کم نہیں کرسکتا صوبے نے اس حق تلفی پر کس فورم پر احتجاج کیا ہے اٹھارہویں ترمیم اور بے شمار معدنی وسائل کے بعد بلوچستان کو خسارے میں نہیں ہونا چاہئے تھا صوبے کا خسارہ بڑھنا ایک المیہ ہے نان ٹیکنیکل لوگوں اور بیورو کریسی کی وجہ سے صوبے کا خسارہ بڑھتا چلا جارہا ہے حکومت بہت سے اخراجات غیر ضروری طور پر کررہی ہے صوبے میں سیمنٹ، سریئے اور اینٹ کو ترجیح دی جارہی ہے جبکہ صحت، تعلیم، انسانی وسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی حکومت کی کوئی سمت یا منزل نہیں ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button