جام کمال کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا مشروط امکان
کوئٹہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان۔ اس حوالے سے باوثوق ذرائع کے مطابق ظہور بلیدی، سلیم کھوسہ اورعارف حسنی کے علاوہ دو سابق اراکین اسمبلی عبدالرؤف رند اور اصغر رند بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جام کمال نے اپنی پیپلز پارٹی میں شمولیت کچھ افراد کی شخصیت کے شامل ہونے سے مشروط کردی، اگر مذکورہ شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تو جام کمال کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان نہیں لیکن اگر مذکورہ شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل نہ ہوئے تو جام کمال خان پیپلز پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔