پاک افریقہ سیریز کے آخری امتحان کی تیاریاں فائنل، تیسرے روز بھی نیٹ پریکٹس

0

پاک افریقہ سیریز کے آخری امتحان کی تیاریاں بھی فائنل ہو گئیں، راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے تیسرے روز بھی نیٹ پریکٹس اور فزیکل فٹنس ٹریننگ کی، کپتان بابر اعظم نے اچھی پرفارمنس کا عزم ظاہر کر دیا، کہتے ہیں تیاریاں بہت اچھی ہیں، نئے کمبی نیشن کے ساتھ اِن ایکشن ہو سکتے ہیں۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں قومی کھلاڑیوں کی تیسرے روز بھی انٹری، کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی، نیٹ سیشن اور فزیکل فٹنس سے بھی پسینہ بہایا۔جیت کے جذبے سے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کیں، نئے پلان اور کمبی نیشن پر بھی غور کیا گیا۔

قومی کپتان بابر اعظم نے بھی جیت پر نظر جما لیں، کہتے ہیں تیاریاں بہت اچھی ہیں، برتری سے مورال بھی ہائی ہے، حریف پروٹیز کو کمزور نہیں سمجھیں گے۔ سیریز کا آخری میدان 4 فروری سے روالپنڈی میں لگے گا جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 11 تاریخ سے لاہور میں شروع ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.